مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد اہلکار متاثر ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد صحت یاب ہوگئے ہیں
نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن پولیس ڈیپارٹمنٹ تاحال اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، نیویارک پولیس کے مزید 41اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا سے کوچ کر گئے ہیں جبکہ سینکڑوں تاحال بیمار ہیں ، کورونا سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی اکثریت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتی ہے ، مجموعی طور پر نیویارک پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار وں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد اہلکار کورونا سے صحت یاب ہوکر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں ۔