امیرترین افراد کے مرنے کے بعد ان کی دولت کا کیاہوگا؟

0
211

نیویارک (پاکستان نیوز) جیف بیزوس ، بل گیٹس ، ایلن مسک سمیت امریکہ کے 12 امیر ترین افراد کی مجموعی مالیت 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔لوگوں کو زیادہ تجسس اس بات پر ہوتا ہے کہ جب یہ افراد مریں گے تو ان کی دولت کیا ہوگا؟ان امیر ترین افراد کے اہل خانہ ، رشتہ دار ، بزنس پارٹنر وسیع و عریض جائیدادوں کے پورٹ فولیوز حاصل کرنے، ہائی پروفائل کمپنیوں میں بڑے حصص، اور بینک اکاؤنٹس کی فراوانی کیلئے ان افراد کی موت کے منتظر دکھائی دیتے ہیں، امیر ترین افراد کی اکثریت نے اپنی دولت کا بڑا حصہ عطیہ کر دیا ہے جبکہ ان میں سے پانچ افراد نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے، بلومبرگ بلینئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 12امیرترین افراد میں سے اکثریت نے اپنی دولت چیریٹی کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ پانچ افراد نے ایسے ہیں جنھوں نے اس سے انکار کر دیا ہے اور ان سے متعلق معلومات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں۔ان امیر ترین افراد میں روب، ایلس اور جم والٹن ، جیف بیزوس ، بل گیٹس ، ایلن مسک اور دیگر افراد شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت 1 ٹریلین ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here