راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں

0
106

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی انتخابات میں دو مسلمان خواتین پھر منتخب ہو گئیں۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن بن گئیں۔ اسپانوی، عرب، صومالی اور افریقی خواتین نے صدارتی انتخابات میں شاندار فتح سمیٹی۔ ان چار خواتین میں الہان عمر، رشیدہ طالب ، الیگزینڈریا اوکاسیو، اور آیانا پریسلے شامل ہیں جنہیں امریکی میڈیا میں دی سکواڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی باحجاب مسلمان رہنما الہان عمر نے منی سوٹا سے 64 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدر ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا۔ مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کی فلسطینی نڑاد مسلمان خاتون راشدہ طالب نے بھی 67 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ میدان مار لیا۔ راشدہ طالب دو ہزار آٹھ میں مشی گن اسمبلی میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن تھیں۔ چار سالوں سے صدر ٹرمپ کے خلاف کھڑی ہونے والی الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز بھی نیویارک سے 68 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی نشست پر کامیاب رہیں۔ دی اسکواڈ کی چوتھی رکن سیاہ فام آیانا پریسلے نے بھی 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ میساچوسٹس سے اپنی جیت کو برقرار رکھا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here