نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں اور اسلا م فوبیا کے اقدامات مسلم ووٹرز کے زیادہ ٹرن آﺅٹ کا موجب بنا، اس سلسلے میں امریکہ میں کام کرنے والی تمام مسلم تنظیموں نے اپنے ووٹرز کو متحرک کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کر کے اسلام فوبیا کے اقدامات اور امیگریشن پابندیوںکے خاتمے کے لیے بائیڈن کے انتخاب کو یقینی بنائیں ، ٹرمپ کی جانب سے نسل پرستانہ ، مذہبی توہین سے متعلق بیانات ان کے ووٹوں کی تعداد کو کم کر نے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اقدامات سے سب سے زیادہ مسلم کمیونٹی متاثر ہوئی ہے۔