چین کے جاسوسی منصوبوں پر ایف بی آئی کے شدید خدشات

0
127

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے چین کی جانب سے جاسوسی پر خدشات کا اظہار کیا ہے، چینی حکومت ہر 12 گھنٹوں کے دوران امریکہ کی انڈسٹریل سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کرتی ہے جس سے امریکہ کی سیکیورٹی کو خدشات پیش آتے ہیں، چین کے ہیکرز اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ امریکہ کے سرکاری اداروں کی ویب سائٹ اور سرورز پر حملہ آور ہو کر اہم معلومات چوری کر رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ چینی حکومت کے جاری کردہ جاسوسی منصوبوں سے امریکہ میں موجود لوگوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کی اہم معلومات مختلف ویب سائٹس اور دیگر ذرائع سے چوری کی جا رہی ہیں، ایف بی آئی ڈائریکٹر نے خدشات کا اظہار کیا کہ چینی حکومت اپنے جاسوسی منصوبوں کو دیگر یورپی ممالک تک بڑھا رہی ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کے سیلیکون ویلی کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ایف بی آئی کی جانب سے بیان بیجنگ اولمپکس کے قریب ہونے پر سامنے آیا ہے جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس اور کھلاڑی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ، امریکہ کی جانب سے کھیلوں میں شرکت کے بائیکاٹ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تھا جوکہ عملدرآمد میں نہیں آ رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here