لیبیا کے مغربی ساحل سے 174 غیر قانونی تارکین وطن بازیاب

0
124

16 خواتین اور 19 بچے شامل، لیبیا میں حراستی نظام کو ختم کیا جانا چاہئے، مطالبہ
طرابلس (پاکستان نیوز) لیبیا کے مغربی ساحل سے 174غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کروالیا گیا۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت ’آئی او ایم‘ کے ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کے ساحلی محافظوں نے ملک کے مغربی ساحل سے 174 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا ہے جن میں 16 خواتین اور 19 بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ لیبیا میں حراستی نظام کو ختم کیا جانا چاہئے۔آئی او ایم کے مطابق اس سال اب تک 5400 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بازیافت اور لیبیا واپس کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا سن 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی عدم تحفظ اور انتشار کی لپیٹ میں ہے اور ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن جو بحیرہ روم کو پار کر کے یورپ جانا چاہتے ہیں کی روانگی کا ایک پسندیدہ مقام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here