ٹرمپ کا ڈیٹا سینٹرز میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا اعلان

0
6

نیویارک(پاکستان نیوز) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیٹا سینٹرز میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا اعلان کیا ہے۔ میامی سے خبر ایجنسی کے مطابق ریاست فلوریڈا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری اماراتی کمپنی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش پر لگائی گئی بائیڈن کی پابندی کو فوری ختم کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر سخت ٹیکس کا نفاذ کریں گے، کینیڈا کو امریکا کی اکاون ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ نومنتخب صدر نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن، منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگادیں گے، کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اسکا دفاع امریکا کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قومی سلامتی مقاصد کیلیے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here