کرونا:امریکہ میں زیر حراست تارکین کی رہائی کیلئے اپیل دائر

0
116

 

تارکین وطن کو جیلوں میں نظر بندرکھنے ، انکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں

لاس اینجلس(پاکستان نیوز) زیر حراست بغیر دستاویزات کے تارکین وطن ،جو عمر یا طبی صورتحال کی وجہ سے کوروناوائرس کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں ،نے اپنی رہائی کے لئے وفاقی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔ سان فرانسسکو کی عدالت میں 13قیدیوں کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن جیلوں میں گنجائش سے زائد افراد کو رکھنے اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے تارکین وطن وبائی مرض کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں ،جس نے ملک بھر میں 900سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انکے وکیل منوہر راجو نے کہا کہ تارکین وطن کو جیلوں میں نظر بندرکھنے اور انکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بنتی ہے۔ یہ ایک غیرمعمولی بحران ہے جو ہم سے فوری اقدامات کا تقاضاکرتا ہے اس سے قبل کے بہت زیادہ دیر ہوجائے۔ صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگ اگر کورونا وائرس کی زد میں آتے ہیں تو وہ مزید سنگین بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here