پاکستانی سفارتخانے ، قونصلیٹ جنرلزکی امریکہ بھر میں کورونا متاثرین کیلئے خدمات جاری

0
156

 

تنظیم اپنا کی ٹاسک فورس نیویارک ، لاس اینجلس ، شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرلز کیساتھ مل کر کمیونٹی کو ضرورت کی ہرچیز پہنچا رہی ہے

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی سفارتخانہ اور مختلف شہروں میں قونصلیٹ جنرلز اجتماعی طور پر پاکستانی کمیونٹی کی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے بھرپور رہنمائی اور مدد کررہے ہیں ، پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے شمالی امریکہ میں پاکستانی فزیشنز کی تنظیم سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ پاکستان میں بھی وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کردار ادا کرے جس کے بعد تنظیم کی جانب سے پاکستان میں وینٹی لیٹرز پہنچانے کے حوالے سے چین سے رابطہ کیا گیا ہے ، اپنا تنظیم کی ٹاسک فورس نیویارک ، لاس اینجلس ،شکاگو ،اور ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرلز کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لیے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ماسک ، دستانوں اور دیگر ضروری اشیا کا اہتمام کررہی ہے ، اس کے علاوہ پاکستانی سفیر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ گھروں میں مقید رہتے ہوئے خود کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here