ریکوڈک :پاکستانی اثاثے منجمدکرنیکا آغاز

0
101

 

اسلام آباد(صباح نیوز)ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ٹیتھیان کاپر کمپنی(ٹی سی سی)نے ریکوڈک کیس میں انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (آئی سی ایس آئی ڈی)کی جانب سے پاکستان کے خلاف 5 ارب 97 کروڑ ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے ورجن آئی لینڈ میں ہائی کورٹ آف جسٹس سے رجوع کیا جس پر عدالت نے عبوری حکم جاری کردیا،تاہم اٹارنی جنرل پاکستان کے دفتر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان تمام دستیاب قانونی وسائل استعمال کرتے ہوئے ان کارروائیوں کا بھرپور مقابلہ کررہا ہے اور حکومت بھی اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے مصروف ہے۔کمپنی نے 20 نومبر کو ہرجانے کے نفاذ کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کے اثاثے کی شمولیت بھی شامل تھی۔16 دسمبر کو ہائی کورٹ نے پاکستان کا موقف سنے بغیر یکطرفہ طور پر اس پر حکم امتناع جاری کیا تھا تاہم حکومت اس کیس کی 7 جنوری 2021 کو ہونے والی سماعت میں پیروی کرے گی۔اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے معاملے میں بلا تعصب پاکستان نے اس بات کو دہرایا ہے کہ حکومت کمپنی کی جانب سے کسی بھی دائرہ کار میں شروع کی گئی کارروائی کی بھرپور پیروی کرے گی اور قومی اثاثے چاہے جہاں بھی ہوں ،حکومت نے ان کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here