مہنگائی کی شرح16فیصد ہو گئی، عوام کا جینا حرام

0
136

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح15اعشاریہ85فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ایک ہفتے میں28اشیائے ضروریہ مہنگی 6سستی ہوئیں جبکہ17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا سب سے زیادہ یعنی41.78 فیصد، چکن12.13 فیصد، آلو7.04فیصد، انڈے5.08فیصد اور دال مسور 4.79فیصد منہگی ہوئی۔20کلو آٹے کا تھیلا403 روپے85پیسے مہنگا ہو کر 1370 روپے 41پیسے کا ہو گیا ۔ زندہ مرغی 33روپے87پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ مرغی کی نئی قیمت313 روپے فی کلو ہو گئی۔ انڈے7روپے16پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور قیمت148 روپے پر پہنچ گئی۔آلو2روپے46پیسے مہنگا ہو کر 37 روپے 41پیسے فی کلو ہو گیا۔ پیاز3روپے37 پیسے مہنگا ہو کر74روپے46پیسے کلو ہو گیا۔ دال مسور10روپے80پیسے مہنگی ہو کر236 روپے7پیسے کلو ہو گئی۔ دال چنا3روپے80پیسے فی کلو مہنگی ہو کر 236روپے 7پیسے پر پہنچ گئی۔ دال ماش5روپے58پیسے، دال مونگ1روپے52پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، دودھ، دہی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔ مٹن گوشت، سگریٹ، اور ماچسوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، کیلے، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here