ہیٹ کرائم کی روک تھام: محمد رضوی کیFBI حکام سے ملاقات

0
84

نیویارک (پاکستان نیوز)کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضوی نے کمیونٹیز میں بڑھتے نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے ایف بی آئی حکام سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے کمیونٹیز کے دوران بڑھتے نفرت آمیز واقعات کی طرف توجہ ایف بی آئی حکام کی توجہ مبذول کرائی ، ایف بی آئی حکام نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے میں نفرت آمیز واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہمارے لیے امریکہ میں رہائش پذیر ہر شہری قابل احترام ہے ۔ ایف بی آئی حکام نے نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے اشتہاری مہم بھی شروع کر رکھی ہے جس میں کمیونٹیز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے ان واقعات کے متعلق فوری ایف بی آئی حکام سے رابطہ کریں جس کے لیے وہ فون نمبر 1-800-call-FBI ڈائل کر سکتے ہیں یا پھر ویب سائٹ Tips.fpbi.gov پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here