سیلاب کی تباہ کاریاں؛30لاکھ ڈالرگرانٹ

0
82

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومت پاکستان نے اے ڈی بی سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے لئے گرانٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کا نڈا نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں اور متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر اے ڈی بی ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا تا کہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مدد دی جاسکے ۔ اے ڈی بی کے صدر نے کہا پاکستان تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر رہا ہے جن سے پوری پوری آبادیاں بے گھر ہو گئی ہیں اور اے ڈی بی اس بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آفات آتی ہیں تو ہم تیزی سے مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ برادریاں عزت کے ساتھ دوبارہ کھڑی ہو سکیں۔ مساتو کا نڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here