ڈیلاس (پاکستان نیوز)56سالہ سکھ نوجوان پرمجیت سنگھ کے قتل کے الزام میں 33 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سکھ نوجوان پرمجیت سنگھ کو بونی ویو روڈ پر یونیق ٹرک واش کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا دیا گیا تھا ، پرمجیت سنگھ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ، 33سالہ سلواڈور روبیو کو رواں ہفتے قتل کے الزام میں بیکسر کائونٹی جیل میں بند کر دیا گیا ہے جہاں ان کی ضمانت کو فی الحال روک دیا گیا ہے جبکہ اٹارنی کی خدمات بھی واضح نہیں ہیں ، دریں یونائیٹڈ سکھ تنظیم نے پرمجیت سنگھ کی ہلاکت کو کمیونٹی کے لیے شدید صدمہ قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموںکو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ، پرمجیت سنگھ سکھ کمیونٹی کے متحرک کارکن تھے جنھوں نے بھارت میں بھی مفت آئی سینٹر اور دیگر سماجی خدمات بھی انجام دے چکی تھیں ، یونائیٹڈ سکھ تنظیم پرمجیت سنگھ کی بیٹی اور اہلیہ سے بھی رابطہ کیاہے اور ان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے ۔