واشنگٹن (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے 88 فیصد بچوں اور گھرانوں کو ریلیف بل کے تحت فی بچہ 3 ہزار ڈالر جبکہ چھ سال تک کی عمر کے فی بچے کو 3600ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی ، ریلیف بل سے 39 ملین کے قریب گھرانے مستفید ہوں گے جن کو 15 جولائی سے ہر ماہ براہ راست ادائیگیاں ہوں گی ۔بائیڈن حکومت کے مطابق ریلیف پیکج سے 5 ملین کے قریب بچے غربت کی سطح سے باہر آ جائیں گے جبکہ ملک میںموجود کل نوجوانوں میں سے آدھے اس ریلیف سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔