وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے اقتدار کے خاتمے کاآخر کار اعتراف کرلیا

0
169

واشنگٹن (پاکستان نیوز)وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انتخابات کے 9ہفتوں بعد آخر کار انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے ، بلومبرگ کو انٹرویو کے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ امریکہ شمالی کوریا اور چین کے مسائل کے حوالے سے زیادہ اقدامات نہیں کر سکا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ دنیا اس وقت اتنی محفوظ ہے جتنی دو یا تین سال قبل محفوظ تھی ، کورونا وائرس سمیت کئی مسائل ابھر کر سامنے آئے ہیں جن پر قابو پانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم چار سال بعد دنیا کو محفوظ چھوڑ کر جا رہے ہیں ، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مائیک پومپیو نے اپنے اقتدار کے خاتمے کی طرف واضح اشارہ دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here