نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کے علاقہ بروکلین میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ایک پاکستانی 52 سالہ نوید افضل کو نامعلوم افراد نے آتشین اسلحہ سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول نوید افضل ایک وین ڈرائیور – تھا گزشتہ رات وہ پر اسپیکٹ ہائٹس میں انڈر ہل ایونیو پر مسافروں کو لینے کے لیے آیا تو نامعلوم افراد نے اس کے سر اور پاں پر گولیاں مار دیں ۔ ملزمان نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے علاقہ کا گھیر اوکر کے تفتیش شروع کر دی۔ مقتول افضل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ مقتول کا خواب تھا کہ اس کے بیوی بچے امریکہ آجائیں اور اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے وہ دن رات سخت محنت کر رہا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کے بچے یہاں پڑھیں اور اعلی تعلیم حاصل کریں۔ مقتول افضل کے دوروم میں محمد رندھاوا اور عبدالمجید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیئے بڑا پر امید تھا اور اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ افضل جو مسافروں کو لینے کے لیے رائیڈ شیئر ایپ کا استعمال کرتا تھا، کو ایپ کے ذریعے لنکن پلیس . کے ایک ایڈریس پر بلایا گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ دو افراد گاڑی میں داخل ہوئے اور اس کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو ایک 380 ہینڈ گن چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔