واشنگٹن (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت نے مختلف جرائم کا نشانہ بننے والے غیر ملکی تارکین جن کے ویزا کیسز زیر التوا ہیں کے ورک پرمٹ کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ، اقدام کا مقصد ایسے تارکین کو ریلیف فراہم کرنا ہے جوکہ مختلف جرائم کا شکار ہو چکے ہیں ، یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن (یو ایس سی آئی ایس ) اس سلسلے میں تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی جن تارکین کو جرائم کا سامنا کرنا پڑا یا جن کے ویزا کیسز زیر التوا ہیں کے ورک پرمٹس کی توسیع کر دی جائے گی ، امریکہ کی حکومت ہر سال مختلف جرائم کا نشانہ بننے والے تارکین کے لیے دس ہزار سے زائد یو ویزوں کا اجرا کرتی ہے جس کے ذریعے تارکین نہ صرف ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کرتے ہیں بلکہ تین سال کے بعد امریکی شہریت حاصل کرنے کے بھی اہل ہو جاتے ہیں ۔