واشنگٹن (پاکستان نیوز) افغان خاتون میئر ظریفہ غفاری نے کہا کہ میں انتظار کررہی ہوں کہ طالبان آئیں اور مجھے قتل کردیں ، انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی میری مدد کے لیے یہاں موجود نہیں ہے ، میں اپنے شوہر اور فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہوں جن کو چھوڑ کر میں کہیں نہیں جا سکتی ، 27 سالہ غفاری افغانستان کی کم ترین خاتون میئر ہیں جنھوں نے میدن شر شہر کے لیے خدمات انجام دی ہیں ، افغان شہریوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اضطراب میں دکھائی دے رہی ہے ، لوگ اپنے حقوق کے لیے پریشان ہیں کہ کس طرح طالبان کے زیر اثر وہ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں گے ، غفاری کو 2018 میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے میئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جس کو نیویارک ٹائمز میں نمایاں کوریج دی گئی تھی ۔