پاک فوج عالمی فوجی طاقت قرار

0
69

اسلام آباد(پاکستان نیوز) فوجی طاقت کی نئی درجہ بندی میں پاکستانی افواج کو اُبھرتی ہوئی عالمی فوجی طاقت قرار دیا گیا ہے، پاک فوج اب دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج بن چکی ہے۔ پاکستان نے تین سالوں میں آٹھ چھلانگ لگائی ہیں، پاکستان آرمی کو ملٹری سٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں بالترتیب 15ویں، 10ویں اور دنیا کی 9ویں طاقتور ترین فوج کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل فائر پاور، 2006 سے فوجی طاقت کی درجہ بندی شائع کر رہا ہے۔ہر سال، یہ ممکنہ جنگی صلاحیتوں کی بنیاد پر تمام ممالک کی افواج کی درجہ بندی کرتا ہے۔ پاکستان کا پاور انڈیکس 0.1694 اسکور ہے، جو جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے بہتر ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here