گرمی کی شدید لہر سے ایک کروڑ کے قریب افراد متاثر ہوئے

0
95

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) ملک میں ایک ہفتے کے دوران ایک سو ملین سے زائد افراد شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوئے ہیں۔ موسمی پیش گوئی مرکز کے حوالے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک کے خاص کر جنوبی وسطی علاقوں میں خطرناک سطح تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شدید گرمی مجموعی طور پر 100 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب نیشنل ویدر سروس نے جنگلات کی آگ کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جنوب مشرقی وایومنگ سے لے کر مغربی نیبراسکا تک خطے میں ” ریڈ فلیگ ” وارننگ جاری کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز ہوائیں اور نمی کی کم مقدار جنگلات میں آگ کے پھیلاو کا موجب بنے گی۔نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل کا کہنا ہے کہ نیو یارک کے مکینوں کو رواں ہفتے کے دوران گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کرنا پڑے گا اور چند روز تک موسمی حالات کا بغور جائزہ لیا جائیگا۔ہوچل نے عمر رسیدہ اور معذوروں کو نگرانی میں رکھے جانے کی درخواست کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here