ٹرمپ کیخلاف مواخذہ سیاست میں بھونچال پید اکردیگا، بل مہر

0
167

 

سینٹ اکثریتی لیڈر کسی صورت ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ نہیں دینگے :میزبان بل مہر

نیویارک (پاکستان نیوز) نجی ٹی وی میزبان بل مہر نے بائیڈن حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف ممکنہ مواخذے کی کارروائی کو مستقبل کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے ، ٹی وی ایچ بی او کے شو رئیل ٹائم پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان بل مہر نے کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے سے سیاست میں ایک نیا بھونچال آئے گا اور غلط روایات جنم لیں گی ، سینیٹ میں اکثریتی لیڈر مچ مکونل بھی ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اب جنگ ختم ہو چکی ہے ، جارج ڈبلیو بش کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ چارلس نے بتایا کہ مواخذے کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے ، ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ، پروگرام میں شریک دیگر دو میزبانوں کیٹی کوریک اور میٹ جونز نے اس امید کا اظہار کیا کہ مکونل کو ہر صورت مواخذے کا لیور کھینچ دینا چاہئے جبکہ میزبان مہر کا کہنا تھا کہ ایسا ناممکن ہے مکونل کبھی بھی مواخذے کے حق میں نہیں رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here