آفتاب رسول تارڑکچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور نیویارک میں زیر علاج تھے
مرحوم ،چوہدری اصغر علی بھٹہ، چوہدری اختر علی بھٹہ، چوہدری شوکت علی بھٹہ، چوہدری محمد سرور بھٹہ، چوہدری مجاہد حسین بھٹہ اور چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کے بہنوئی تھے
نیویارک (پاکستان نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری اصغر علی بھٹہ، چوہدری اختر علی بھٹہ، چوہدری شوکت علی بھٹہ، چوہدری محمد سرور بھٹہ، چوہدری مجاہد حسین بھٹہ اور چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کے بہنوئی آفتاب رسول تارڑقضائے الٰہی سے ہفتہ کو یہاں نیویارک میںانتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نیویارک کے سیلون کیٹرنگ کینسر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار،23فروری کو المصطفیٰ سنٹر واقع
730 Oceanview Avenue, Brighton Beach, Brooklyn, New York
پر ادا کی جائے گی۔ آفتاب رسول تارڑکے بڑے بھائی و سابقہ ایم این اے ظفر اللہ تارڑجو کہ کینیڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں ،سمیت چوہدری اصغر علی بھٹہ، چوہدری اختر علی بھٹہ، چوہدری شوکت علی بھٹہ، چوہدری محمد سرور بھٹہ، چوہدری مجاہد حسین بھٹہ اور چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ سے کمیونٹی نے آفتاب رسول تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔آفتاب رسول تارڑ جو کہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے ، نیویارک میں زیر علاج تھے۔ اس دوران ان کی صحت بہتر ہوئی اور وہاپنی ترق کے سلسلے میں نیپا کورس کرنے کے لئے پاکستان گئے۔ پاکستان سے امریکہ واپسی پر انہیں نمونیا ہو گیا اور وہ دوبارہ شدید علیل ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں دوبارہ داخل کروادیا گیا جہاں وہ 22فروری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔