کینیڈین انتخابات؛ لبرل پارٹی کی فتح، 6پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب

0
95

ٹورانٹو (پاکستان نیوز) کینیڈا میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے دوران لبرل پارٹی نے میدان مار لیا، 6پاکستانی نژاد کینیڈینز نے بھی میدان مار لیا، کینیڈین پارلیمانی الیکشن میں لبرل پارٹی میں مسلسل چو تھی مرتبہ فتح حاصل کی ہے ، لبرل پارٹی کینیڈا کی عظیم حکومت تشکیل دے گی، الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا، چھ پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں نے فتح اپنے نام سمیٹی، کامیاب امیدواروں میں 4مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، اسکار بورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمیٰ زاہد اور مسی ساگا ایرن ملز سے اقرا خالد نے کامیابی حاصل کی، راسٹر پارک سے شفقت علی ، اوٹاوا سنٹر سے یاسر نقوی ، سمیر زبیری ور ویلنگٹن سینٹر سے اسلم رانا نے لبرل پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان مارا، یہ امیدوار پہلے اراکان پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here