فلسطینی بہترین سائنسدانوں میں شامل

0
101

جنین (پاکستان نیوز) سٹنیفورڈ یونیورسٹی نے فلسطینی پروفیسر اور بائیو کمیسٹری کے ڈاکٹر بشار سعد کو دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کیا ہے۔ ڈاکٹر بشار سعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں عرب امریکن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ دنیا کے کئی اعلیٰ سائنسی ادارے انہیں اعزازات سے نواز چکے ہیں۔ انہیں اہم سائنسی تحقیقات کے باعث2021ء کیلئے دنیا کے بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ڈاکٹر بشار فی الوقت عرب اور اسلامی ادویات کی جدید کاری پر کام کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here