CITCDاورABRAARکے زیراہتمام ڈرائیو تھرو عید فیسٹیول30مئی کو ہوگا

0
120

 

فیسٹیول میں شرکت بلا معاوضہ ہوگی، تمام شرکاءرجسٹریشن بذریعہ فون کرا سکتے ہیں
جشن میں تمام تر حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے شرکاءمختلف سرگرمیوں اور لوازمات سے محفوظ ہوسکیں گے

شکاگو(پاکستان نیوز)COVID 19کے اثرات میں گھری ہوئی ریاست الی نائے میں عید کے سناٹوں میں الی نائے کی معروف فلاحی ومذہبی تنظیموں سینٹر فارٹیچنگ، کمیونٹی ڈیولپمنٹ (CITCD)اور ابرار اکیڈمی(ABRAAR)نے کمیونٹی کے لئے ”ڈرائیو تھرو عید فیسٹ کا اہتمام کیا ہے۔ ہفتہ30مئی کو دوپہر12بجے سے2بجے یہ عید فیسٹیول15240مین اسٹریٹ، ہاروی، الی نائے60426پر منعقد ہوگا۔جشن میں شرکت بلامعاوضہ ہوگی۔شرکاءسماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی واحتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں رہ کر تمام سہولیات اور غذائی ومشروبات اسٹالز سے استفادہ کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق شرکاءکی رہنمائی ومعاونت کے لئے رضا کار بھی موجود رہیں گے۔فیسٹیول میں شرکت کے لئے فون نمبر708-566-0279پر بعذریہ ٹیکسٹ مسیج رجسٹریشن کرائی جائے۔واضح رہے کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کے لئےCITCDاورABRAARکے عطیات کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔تنظیموں کے عہدیداران اراکین اور سپورٹرز نے اس کے لئے انفرادی طور پر حصہ ڈالا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here