شکاگو میں کرونا کے بڑھتے اثرات :انڈور ڈائننگ اور بار پر پابندی

0
145

 

گورنر پریٹزکر کے احکامات کے بموجب پچیس افراد سے زیادہ کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، گزشتہ ایک ماہ میں متاثرین کی تعداد میں دوگنا اضافہ پابندی کا سبب ہے، گورنر الی نائے

شکاگو(پاکستان نیوز) گورنر الی نائے جے بی پریٹزکر کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک اعلامیہ کے مطابق جمعہ 30 اکتوبر سے شکاگو شہر میں اِن ڈور ڈائننگ اور بارز پر پابندی کا اطلاق ہوگا جبکہ ایک وقت میں 25 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت بھی نہیں ہوگی، اعلامیہ کے مطابق پابندی کا یہ فیصلہ شکاگو میں کرونا کے شدید بڑھتے ہوئے متاثرین کے پوزیٹو ٹیسٹ اور ہاسپیٹلائزیشن کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق متذکرہ کیسز اور ٹیسٹ کے نتیجے میں اکتوبر کے شروع ہفتہ کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد دو گنا ہو چکی ہے اور پابندیوں کا اطلاق نہ کرنے کی صورت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، شکاگو شہر الی نائے کے 11 ریجنز میں ساتواں ریجن ہے جہاں کرونا کی شدت کے باعث پابندیاں لگائی گئی ہیں، واضح رہے کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد سے 24 اکتوبر تک کرونا ٹیسٹ کا پوزیٹو ریٹ 7.8 فیصد ہو چکا ہے جو معمول کی شرح سے بہت زیادہ اور تشویش کا باعث ہے جبکہ ہاسپیٹلائزیشن کی شرح بھی دو گنی ہو چکی ہے، متاثرین کی شرح 800 افراد یومیہ پر پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here