مرحوم جاوید کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، جاوید تنویر کے انتقال پر کمیونٹی کا اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت یونس صدیقی کے قریبی عزیز اور ان کی بہو کے تایا محمد جاوید تنویر بوجہ عارضہ کینسر ہفتہ 24 اکتوبر کو رضائے الٰہی سے 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا علیہ راجعون، مرحوم جاوید تنویر عرصہ دو سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، مرحوم نے اس بیماری کا کافی عرصے ہمت سے مقابلہ کیا اور فیملی نے بھی ان کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین اتوار 25 اکتوبر کو پیٹرسن قبرستان میں عمل میں آئیں، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم جاوید تنویر کی پوری فیملی شکاگو میں ہی مقیم ہے یونس صدیقی کے مطابق مرحوم جاوید تنویر ایک نیک و نفیس انسان ہونے کیساتھ شفیق شوہر اور محبت کرنے والے باپ تھے اور سارا خاندان ان کے دنیا سے چلے جانے سے غمزدہ ہے، مرحوم کی وفات پر کمیونٹی نے یونس صدیقی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ادارہ پاکستان نیوز شکاگو مرحوم کے انتقال پر یونس صدیقی اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور مرحوم محمد جاوید تنویر کی بخشش، جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے۔