امیگریشن بل ایوان میں پیش، لاکھوں تارکین شہریت کے اہل ہونگے

0
141

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے غیرقانونی تارکین کو شہریت دینے کے حوالے سے امیگریشن قانون کی منظوری میں تاخیر کی وجہ وقت کو قرار دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم امیگریشن کے حوالے سے قانون کو کانگریس میں لے آئیں ہیں ، اب دونوں جماعتوں کو چاہئے کہ وہ امیگریشن قانون کو منظور کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائیں اور جلد از جلد قانون سازی پر متفق ہوں تاکہ ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب غیرقانونی تارکین امریکہ کی شہریت حاصل کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم تک اطلاعات آ رہی ہیں کہ شاید بائیڈن حکومت امیگریشن قوانین میں تبدیلی کرنے سے کترا رہی ہے ایسا ہرگز نہیں ہے ، اب معاملہ ایوان میں آ گیا ہے جہاں دونوں جماعتیں اتفاق رائے سے اس قانون کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here