پہلی بار ٹیکساس تاریکی میں ڈُوب گیا!!!

0
166
شمیم سیّد
شمیم سیّد

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

ہیوسٹن کی تاریخ میں پہلی بار 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پورے ٹیکساس میں سردی کی لہر نے تباہی مچا دی۔ صدر امریکہ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دےدیا۔ پورا ٹیکساس شہر بجلی اور پانی کیلئے ترس گیا۔ لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے کوئی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔ جہاں لوگ رہتے ہیں وہ علاقہ تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے اور ہمارے ہیوسٹن کا ڈاﺅن ٹاﺅن روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔ ہماری حکومت کو اس بات کا احساس نہیں تھا جہاں ضرورت تھی وہاں تاریکی تھی اور جہاں ضرورت نہیں تھی وہاں روشنیاں ان آفت زدہ لوگوں کا منہ چڑا رہی تھیں۔ لوگوں کے گھروں کی پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں اور گھروں کی چھتیں ٹُوٹ گئی تھیں۔ پانی گھروں میں بھر گیا تھا ہوٹلوں میں جگہ نہیں تھی اور انہوں نے اس سے ناجائز منافع بھی کمایا۔ ہمارے جو پلمبر حضرات تھے ان کی لاٹری نکل آئی تھی تقریباً ہر دوسرے تیسرے گھر میں پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے پانی بھی بند کر دیا گیا تھا اور لوگوں نے بحالت مجبوری منرل واٹر استعمال کیا۔ حکومت نے کوئی ایسا انتظام نہیں کیا ہمارے نمائندے جو ووٹ لینے اور فنڈز لینے کیلئے تو نظر آتے تھے اس مصیبت کے وقت کوئی دادرسی کو موجود نہیں تھا یہ بھی حُصن اتفاق ہے کہ کچھ علاقے ایسے بھی تھے جہاں نہ لائٹ گئی اور نہ ہی پانی کی قلت ہوئی خدا جانے وہاں کیا بات تھی کس طرح بجلی کی تقسیم ہوئی ہے، چار دن تک بجلی نہیں تھی کوئی کام نہیں ہوا ہر طرف برف ہی برف تھی کوئی انتظام نہیں تھا۔ ہائی وے بند کر دیئے تھے۔ ھکومت کو معلوم تھا کہ یہ ہونے والا ہے تو ان کو چاہیے تھا کچھ نہ کچھ انتظام کرتے صرف ٹی وی پر آکر تسلیاں دینے سے کام نہیں چلتا۔ جن گھروں میں گیس نہیں تھی وہاں بجلی کے چولہے تھے وہاں کے لوگ بھوکے پیاسے بیٹھے تھے۔ ہماری بڑی بڑی انجمنیں خاموش بیٹھی تھیں ہمارے ہیوسٹن میں دیسیوں کا گڑھ ہل کرافٹ، چاٹ اینڈ پان جو ہمیشہ ہر بُرے وقت میں سب سے پہلے لوگوں کی مد کرتے ہیں آگے ہوتا ہے ان کے اعلان کرتے ہی یہاں لوگوں کا تانتا بندھ گیا ان کے دوستوں میں شکیل خان نے بیگ صاحب سے بات کی کہ لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچانا ہے تو انہوں نے فوراً A-1 گروسری جو کہ اس وقت بند تھی اس کو کھلوا کر وہاں سے پانی کے کیس ٹرک میں رکھوا دیئے اور چاٹ اینڈ پان اور شیخ چلی ریسٹورنٹ بجلی نہ ہونے کے باوجود وہاں کھانا بنانا شروع کر دیا اور شام 4 بجے سے لوگوں کا تانتا بندھ گیا بریانی اور پانی کا ایک کیس ہر فیملی کو دیا گیا وہ منظر آنکھوں میں گھوم جاتا ہے تو بے اختیار آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں ایسی ایسی خواتین جن میں ہماری پاکستانی فیملی کے علاوہ عربی خواتین بھی وہاں آرہی تھیں اور ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر دعائیں دے رہی تھیں اور ہمارے ہیوسٹن کے مخیر حضرات کی طرف سے کوئی اعلان نہیں ہوا بعد میں جب لوگوں کو پتہ چلا تو پھر لوگوں نے اعلان کرنے شروع کر دیئے۔ اس دفعہ کی سردی اور برفباری نے یہ احساس تو دلا دی اکہ جن لوگوں کے گھر نہیں ہیں اور وہ سردی میں پُلوں کے نیچے کس طرح زندگی بسر کرتے ہیں ہماری سب سے بڑی مسلمانوں کی ایسوسی ایشن اسلامک سوسائٹی جس کے پاس اللہ تعالیٰ نے اتنا فنڈ دیا ہے لیکن کسی ایک مسجد میں جنریٹر کا انتظام نہیں ہے اگر ان مساجد میں جنریٹر لگے ہوتے تو وہاں کتنے لوگ سردی سے بچ جاتے 60 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے۔ آج اتوار ہے اور تقریباً 80% جگہوں پر لائٹ اور پانی آچکا ہے اور زندگی معمول پر آگئی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ جن لوگوں کے گھروں میں تباہی مچی ہے وہاں ان کو فنڈ دیا جائے اور اب ٹیکساس میں بھی تمام تر انتظام ہونا چاہیے جس طرح امریکہ کے دوسرے شہروں میں برفباری ہوتی ہے اور وہاں کا کاروبار بند نہیں ہوتا کیونکہ وہاں پر روڈوں سے برف صاف کر دی جاتی ہے کیونکہ ٹیکساس میں 122 سال کے بعد ایسا ہوا ہے اس لئے اب حکومت کو آئندہ سالوں کیلئے مناسب منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ ایک دوسرے کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے اور یہی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ایسی آفتوں سے محفوظ فرمائے اور ان لوگوں کیلئے دعائیں جن لوگوں نے ایسے وقت میں اپنے بھائیوں کا خیال رکھا جن میں چاٹ اینڈ پان کے محمد بیگ اور ان کی ٹیم اور دوسرے محمود معارفانی جو ان کاموں میں آگے آگے ہوتے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے کاروبار و صحت میں برکتیں عطاءفرمائے۔ آمین۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here