ویکسین کا عجوبہ ردعمل!!!

0
149
حیدر علی
حیدر علی

حیدر علی

مجھے علم نہ تھا کہ کوویڈ – 19کے ویکسین لگوانے کے بعد میں تصورات کی پرچھائیوں میں گم ہو جا¶نگا ،دِن میں بھی یہ خواب دیکھنا شروع کر دونگا کہ میں طا¶س رباب کی محفل میں بیٹھاداد عیش دے رہا ہوں، میرے چار سو حسین پریاں منڈلارہیں ہیں،میں اُنہیں حکم دے رہا ہوں کہ مجھے ریڈ وائن نہیں چاہیے، بس ونیلا آئسکریم ہی کافی ہے لیکن وہ پریاں سننے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، وہ کہہ رہی ہیں کہ میں ابھی اِس سہانی محفل کے آداب سے نا واقف ہوں یہاں جو بھی آتا ہے ، اُسے ریڈ وائن سے لب کشائی کرنا ہی پڑتی ہے، ٹھیک ہے میں دربار شاہی میں اُسی طرح برا جمان ہوں جیسے شہنشاہ مغل اعظم اکبر اپنی نجی محفل میں بیٹھا کرتا تھا، فرق صرف اتنا ہے کہ مغل اعظم اکبر کی انجمن میں برصغیر ہندو پاک کے سارے علاقے سے تعلق رکھنے والی دوشیزائیں اپنی سانسوں سے مدہوشی کی کیفیت پیدا کر دیتی تھیں لیکن میری محفل میں صرف گوری پریاں ہیں شاید اُن سبھوں کا تعلق مین ہٹن سے ہے لیکن آپ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ویکسین بنانے والی کمپنی نے مجھے ایسا دلکش موقع فراہم کیا ہے تاکہ میں انکے پروڈکٹ کے بارے میں والہانہ رائے دے سکوں پھر میں کیا رائے دے سکتا ہوں؟ کیا میں یہ رائے دے سکتا ہوں کہ اِس کے لگوانے کے بعد انسان انتہائی خوبصورت خواب دیکھتا ہے یا میں یہ رائے دے سکتا ہوں کہ ویکسین کے اپائنٹمنٹ کیلئے جو فون نمبر ہے ، اُس پر جو آپریٹر بیٹھیں ہیں وہ انسان نہیں فرشتہ ہیں کیونکہ اُن میں سے صرف ایک نے اپنا ایک گھنٹہ قیمتی وقت صرف کر کے میرے لئے ایک اپائنٹمنٹ ڈھونڈ ہی نکالا اور میں ایک گھنٹے ہی میں اپنے گھر کے قریب کورونا وائرس کے پہلے ڈوز کا ویکسین ایک ساعت میں لگوالیا، آپ بھی یہ نمبر نوٹ کرلیں، شاید آپ کو بھی ویکسین جو بلا شبہ ضروری ہے کام آجائے، ٹول فری نمبر ہے 877-829-4692لیکن میرے خواب کا معمہ تا ہنوز حل نہ ہوسکا کہ آخر میں ویکسین لگوانے کے بعد ایک نئے انداز کا کا خواب کیوں دیکھنے لگا، اِس سے قبل تو میں جو خواب دیکھا کر تا تھا ، وہ تو صرف یہ ہوا کرتا تھا کہ میں کسی نہر کے کنارے مچھلی پکڑ رہا ہوں اور میری بنسی میں مچھلی کی بجائے ایک بڑا سا سانپ پھنس جاتاہے، میں چیخ کر اپنے فشنگ راڈ کو وہیں چھوڑ کر بھاگتا ہوں، چیخ سے میری بیگم کی نیند بھی ٹوٹ جاتی ہے اور وہ کہتی ہیں کہ ” پھر وہی آوارگی“میں نے اپنے خواب کا تذکرہ اپنے ڈاکٹر سے بھی کر دیا بلکہ اُس میں یہ بھی آمیزش کردیا کہ ویکسین لگوانے کے بعد خواب میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ میں ستاروں میں اُڑ رہا ہوں اور ستارے کے آگے جو جہاں ہے اُس کی بھی دیدہ آوری کر رہا ہوں تاہم ڈاکٹر نے میری علامات سننے کے بعد کہا کہ یہ محض میری خلل دماغی کا نتیجہ ہے ، ورنہ ویکسین کے سائڈ ایفیکٹ میں ایسی کسی بات کا کوئی تذکرہ نہیں،بہرکیف کورونا وائرس کے ویکسین کا کوئی سائڈ ایفیکٹ ہو یا نا ہو، لیکن اُن لوگوں کی اکثریت جو دیدہ و دانستہ طور پر اِسے نہیں لگوارہے ہیںاُنہیں صرف سائڈ ایفیکٹ کا ہی خطرہ لاحق ہے، ہمارے دوست چوہدری دلدار چند دِن قبل ویکسین کے بارے میں اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوے کہا تھا کہ اُنہیں شبہ ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اُن کی مردانگی قوت متاثر ہوگی لیکن پھر بھی اُنہوں نے ویکسین لگوالیا، اِسے لگوانے کے فورا”بعد وہ گھر آئے اور اپنی مردانگی قوت کا امتحان لینا شروع کردیا، بدقسمتی سے وہ کسی حد تک متاثر ہوئی تھی، اُنہوں نے مایوسی میں مجھے کال کر کے ماجرا بیان کیا میں نے اُنہیں کچھ انتظار کرنے کی تلقین کی اور مشورہ بھی دیا کہ وہ وائی اگراکا استعمال کیا کریں چند دِن بعد اُنہوں نے مجھے کال کر کے یہ بتایا کہ اُنہوں نے میرے مشورے پر عمل کیا تھا اور اب وہ سیکس کیا کبڈی بھی کھیل سکتے ہیںلہٰذا سیکس کے عمل کی متاثر ہونے کی افواہیں محض غلط فہمیوں کا نتیجہ ہیں،بہر نوع حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو جس پیشہ سے وابستگی ہوتی ہے یا وہ جس مشغلہ میں مصروف رہتے ہیں، ویکسین لگوانے کے بعد اُن کا خواب بھی اُن ہی موضوعات کا عنوان بن جاتا ہے مثلا” میرے ایک دوست جو جیولری کا کاروبار کرتے ہیں، جب اُنہوں نے کوویڈ – 19کایکسین لگوایا تو خواب میں اُنہیں اپنے گھر کی ساری چیزیں سونے کی نظر آنے لگیں حتیٰ کہ گھر کی دیوار بھی سونے کی رنگت سے چمکنے لگی، یہ خواب میرے دوست کو سوچنے کا ایک نیا انداز دیا، اُن میں ایک نئی خواہش بیدار ہوگئی کہ اے کاش ! وہ ایک ایسا گھر بنا ئیں جہاں ہر چیز سونے کی ہو مکمل سونار بنگلہ،میرے ایک اور دوست جو لیموزین چلاتے ہیں جب کوویڈ – 19کا ویکسین لگوایا تو خواب میں وہ یہ دیکھنے لگے کہ اُنکی لیموزین ہوا میں پرواز کر رہی ہے، جلد بازی میں اُنہوں نے اپنے خواب کو ادھورا ہی چھوڑ کر جاگ پڑے، اُنکے لئے سوالیہ نشان یہ تھا کہ اُن کی لیموزین کہاں اور کس طرح لینڈنگ کرے گی تاہم جیکسن ہائیٹس کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے تندورچی نے جب کوویڈ – 19ویکسین لگوانے کے بعد آرام کرنے کیلئے سوگئے تو اُنہوں نے خواب میں دیکھا کہ اُن کے تندور میں بارہ نان میں سے چھ جل گئی ہے،وہ گھبرا کر اٹھ گئے لیکن بات اُنہیں سمجھ میں آگئی کہ اُن کا خواب ویکسین کا سائڈ ایفیکٹ تھا، شام کو جب وہ کام پر واپس گئے تو ریسٹورنٹ کے مالک نے اُنہیں کہا کہ اُن کی عدم موجودگی میں دوسرے تندورچی نے بہت سارے نان کو جلا دیا تھا ، لہٰذا وہ اُسے فائر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here