امریکہ ٹوٹا ہوا ہے، خدا نے مجھے ملک ٹھیک کرنے کیلئے بچایا ، ٹرمپ

0
5

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس کا حوصلہ پست ہے۔ ایک نئے انٹرویو میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ خدا نے انھیں موت سے اس لئے بچایا تا کہ وہ ملک کے حالات ٹھیک کر سکیں۔ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے ارکان کو سراہا جو اس روز ان کی حفاظت کے لئے یک دم حرکت میں آئے ۔ سابق صدر نے کہا وہ بہت دلیر تھے اور سیکنڈوں میں کود کر مجھے ڈھانپ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here