انسان دور تو کیا ! بیت اللہ کے طواف کیلئے پرندے آگئے ،سحر انگیز مناظر

0
184

 

مکہ مکرمہ(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کے حوالے سے صفائی کے لئے خانہ کعبہ کے اطراف صحن مطاف کو ایک ہفتہ کے لئے طواف کرنے والوں کیلئے بند کیا گیا لیکن اس کے باوجود اللہ کے گھر کا طواف اسی مقام پر جاری رہا، انسان بیت اللہ سے کچھ دنوں کیلئے کچھ د ور ہوا تو کیا ہوا، ا للہ کے گھر کی کشش نے پرندوں کو کھینچ لیا اور سفید پرندوں کے غول نے خانہ کعبہ کے اطراف چکر کاٹنا شروع کردئیے ، خانہ کعبہ کے اطراف پرندوں نے فضا میں طواف شروع کردیا، سحر انگیز منظر کی ویڈیو وائرل ہوئی تو دنیا بھر میں موجود مسلمانوں میں اللہ کی محبت کے جذبات امڈ آئے اور لوگ رب کائنات کی قدرت کاملہ پر عش عش کر اٹھے۔ مسجد نبوی میں بھی ایسے ہی دلوں کو مول لینے والے مناظر دیکھنے میں آئے اور عشاق رسول ان مسحور کن مناظر کو دیکھ کر جھوم اٹھے ، مسلمانوں کا یقین ہوتا ہے اللہ نہ چاہے تو خانہ کعبہ کا طواف کبھی نہیں رک سکتا، سفیدپرندے والہانہ اندازمیں صحن مطاف کے اوپر طواف میں مصروف دیکھ کر بیت اللہ شریف کی فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی ، سوشل میڈیا پر یہ مناظر دیکھ کر دنیا بھر میں مسلمانوں کا اپنے اللہ پر ایمان مزید پختہ ہوگیا، خانہ کعبہ ہی نہیں مسجدنبوی کی فضائیں بھی سفید پرندوں کی عقیدت ومحبت کی گواہی دے رہی ہیں جہاں گزشتہ رات سفید پرندوں کے غول نے سبزگنبدکے اوپر پروازکی ،،یوں لگ رہاتھا،،پرندوں کا یہ غول نبی رحمت کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت ومحبت پیش کررہاہے۔ روح پرورمنظر دیکھ کر مسجد نبوی میں موجود عاشقان رسول کے ایمان تازہ ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here