بندروں میں مدافعت کرونا ویکسین کیلئے مددگار ہو گی، چینی سائنسدان

0
232

 

بیجنگر(پاکستان نیوز) چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔کرونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کرونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے ا?ثار تک ختم ہو گئے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کرونا وائرس داخل کیا گیا، جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کرونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں ا?سانی ہو گی۔چینی سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ بندر ا?نکھوں کے راستے کرونا وائرس داخل ہونے سے بھی بیماری کا شکار ہوئے اور ا?نکھوں کے راستے وائرس جسم میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ ماسک اس وائرس سے حفاظت کے لیے زیادہ فعال اور معاون نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here