یکم مارچ کو منعقدہ انتخاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں آزادی پریڈ کا متفقہ فیصلہ
پریڈ مارچ حسب سالہائے گزشتہ شان و افتخار سے منعقد ہوگی، ڈاکٹر وصی اللہ خان، صدر بورڈ آف ڈائریکٹرز
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان یونائیٹڈ پریڈ کمیٹی آف گریٹر شکاگو (PUPC) کے صدر ڈاکٹر وصی اللہ خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 73 ویں آزادی کے جشن کے سلسلے میں یوم آزادی پریڈا توار 16 اگست کو دیوان ایونیو پر حسب سابق نہایت تزک و احتشام سے نکالی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق پریڈ میں گزشتہ روایات کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کے علاوہ شکاگو میں متعین پاکستانی قونصل جنرل دیگر عہدیداران،ا سٹیٹ اور سٹی کے عہدیداران و منتخب نمائندے بھی شرکت کرینگے۔ پریڈ میں مختلف سماجی و کاروباری نیز شہری اداروں و تنظیموں کے فلوٹس بھی شامل ہونگے، واضح رہے کہ یکم مارچ کو PUPC کے جنرل باڈی اجلاس میں موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ ڈاکٹر وصی اللہ خان بورڈ کے صدر، جاوید ریاض نائب صدر، بشریٰ خان سیکرٹری اور تسلیم راجہ خزانچی (خازن) کے طور پر منتخب ہوئے جبکہ سید محمد اظہر کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ دیگر اراکین بورڈ میں حمید اللہ خان، سید زین العابدین، وسیم بٹ، ڈاکٹر مختار چودھری، وزیر احسان، اقبال جمشید، فرح خان، شکیل خان، کرنل (ر) زاہد ملک اور ڈاکٹر نفیس قادری شامل ہیں۔