مرحوم عامر چوہدری اسٹار آٹوز کے چوہدری اکرم کے بھانجے تھے، مرحوم مسلم لیگ
(ن) شکاگو کے جنرل سیکرٹری اورAMAوAMTکے فعال ٹیم ممبر تھے
عامر چوہدری کے انتقال پر کمیونٹی کا اظہار تعزیت اور مغفرت واعلیٰ درجات کی دعا
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی فعال ومقبول سیاسی، سماجی، شخصیت اور دیوان ایونیو پر واقع فلاحی طبی ادارے کیئر اینڈ کیئر کے روح رواں سوموار29جون کو بوجہ علالت خالق حقیقی سے جاملے۔اناللہ واناالیہ راجعون مرحوم عامر چوہدری نے سوگواران میں اپنے ماموں، اسٹار آٹوز کے چوہدری اکرم والدہ، بیوہ اور تین بیٹیوں کے علاوہ احباب کو چھوڑا ہے۔عامر چوہدری کی نماز جنازہ منگل30جون کوMCCایلسٹن کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں کیثر تعداد میں کمیونٹی ارکان نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت و اعلیٰ درجات اور لواحقین کو صبرجمیل کی دعا کی۔مرحوم عامر چوہدری مسلم لیگ(ن) شکاگو کے جنرل سیکرٹری ہونے کے علاوہ امریکن مسلم الائنس (AMA)اور امریکن مسلم ٹاسک فورس برائے شہری حقوق وانتخاب(AMT)کے بھی فعال رکن رہے۔ مرحوم عامر چوہدری کا شمار پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید کے قریبی احباب میں ہوتا ہے۔عامر چوہدری کے انتقال پر کمیونٹی کے مختلف شعبہ حیات کے افراد نے اظہار تعزیت اور سوگواران سے اظہار یکجہتی کیا۔قابل ذکر افراد میں سلیم اختر، آصف ملک، مسعود ساہی، رانا سلیم، اسلم چیئرمین عارف شاہ ہیں۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو عامر چوہدری کے انتقال پر سوگواران کے غم میں یکساں شریک ہے اور مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نیز سوگواران کو صبروجمیل کے لیے دعاگو ہے۔(آمین)