پاکستان فزیشنز سوسائٹی کا اکنا ریلیف فوڈ پینٹری کیلئے 3ہزار ڈالر کا عطیہ

0
134

COVID 19کے حوالے سےPPSکی سماجی خدمات کے اس اقدام کے عطیہ کنندہ ڈاکٹر جواد منیر تھے
PPSکے صدر ڈاکٹر امین ندیم، ڈاکٹر ثمینہ حجاب اور ڈاکٹر امتیاز آرائیں بھی اس موقع پر موجودر ہے

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی فزیشنز سوسائٹی(PPS)نے19جون کو اپنی سماجی خدمات خصوصاً کرونا کے باعث رونما ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلامی فلاحی ادارے اکنا ریلیف کی فوڈ پینٹری کے لئے تین ہزار(3000)ڈالرز کا خطیر عطیہ دیا۔PPSکونسل کے اہم رکن ڈاکٹر جواد منیر کی جانب عطیہ کی رقم اکنا فوڈ پینٹری کی نمائندہ کو پیش کی گئی۔اس موقعہ پرPPSکے صدر ڈاکٹر امین ندیم کے ہمراہ ڈاکٹر ثمینہ حجاب اور ڈاکٹر امتیاز آرائیں بھی موجود تھے۔ڈاکٹر امین ندیم نے نمائندہ پاکستان نیوز سے گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہPPSآزمائش کی اس گھڑی میں اپنی تمامتر توانائیوں اور وسائل کے ساتھ کمیونٹی خدمات انجام دیتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here