مظہر و حنا رانا کے فرزند اول حسن مظہر رانا کی 18ویں سالگرہ کی تقریب

0
424

پرمسرت تقریب کا اہتمام رانا فیملی کی رہائش گاہ پر کیا گیا،تقریب میں افراد خاندان کے علاوہ قریبی احباب بھی شریک ہوئے حسن نے والدین اور دیگر شرکاءکی تالیوں اور مبارکباد میں کیک کاٹا

شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید کے پوتے اور مظہر رانا وحنا رانا کے سب سے بڑے بیٹے حسن مظہر رانا کی18ویں سالگرہ کی تقریب بدھ یکم جولائی کو نہایت دھوم دھام اور خوشیوں کے ساتھ رانا فیملی کی رہائش گاہ واقع اسکو کی پر منائی گئی۔اس پر مسرت تقریب میں حسن کے دادا، دادی، نانا، نائی،تایا اظہر رانا، تائی انیقہ رانا حسن کے بھائیوں، کزنز اور رانا خاندان وحسن کے قریبی احباب شریک ہوئے۔حسن مظہر نے اپنے والدین ودیگر افراد خاندان اور شرکاءکی مبارکباد کے شور وتالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔بعدازاں شرکاءکی تواضع لذیز و مرغوب کھانوں، مشروبات اور کیک سے کی گئی، تقریب کے تمام کھانے حسن کی ماں حنا نے گھر پر ہی تیار کئے تھے۔جنہیں سب نے بے حد پسند کیا۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ہی حسن کی ہائی اسکول گریجویشن کی تقریب بھی منائی گئی تھی۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو حسن مظہر رانا کی18ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی کامیابیوں ، خوشیوں اور طویل عمر کے لئے دعاگو ہے۔(آمین)۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here