فیس بک پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ روکنے میں ناکام

0
343

واشنگٹن (پاکستان نیوز)فیس بک انتظامیہ بھارت کی جانب سے ہونے والے سوشل میڈیا پراپیگنڈا کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے ، فیس بک انتظامیہ نے امریکہ سمیت دیگر بڑے ممالک میں غیر معیاری ، نفرت آمیز پوسٹ کے حوالے سے پالیسیوں کو سخت کرنے کے ساتھ لاکھوں اکائونٹس کو ختم کیاہے لیکن بھارت میں فیس بک انتظامیہ نے صارفین کو منفی پراپیگنڈا کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، مودی کی انتخابی مہم ، پاکستان کے خلاف جعلی فضائی کارروائیوں کیلئے بھارت میں جعلی فیس بک اکائونٹس سے درجنوں پوسٹس کی جارہی ہیں لیکن فیس بک نے اس سارے معاملے پر آنکھیں بند کر لی ہیں۔ فیس بک پوری دنیا میں ایک اہم سیاسی ہتھیار بن چکا ہے اور ہندوستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سوشل میڈیا کا اپنے حق میں استعمال کرنے والا مانا جاتا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ سال ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ فیس بک نے بی جے پی کی مخالفت سے بچنے کے لیے نفرت انگیز پیغامات پر اپنی پالیسیوں کے بارے میں امتیازی سلوک کیا ہے۔ مسئلے سے آگاہ تھا۔ اے پی کے ذریعہ حاصل کردہ دستاویزات میں کمپنی کی اندرونی رپورٹیں بھی شامل ہیں۔ جو ہندوستان میں نفرت انگیز پیغامات اور فیک معلومات کے بارے میں بات واضح کرتی ہیں۔ بہت سی معاملات میں،ایسا مواد فیس بک کی اپنے فیچر اور الگورتھم کے ذریعے پھیلایا گیا تھا۔ لیکن کچھ معاملات میں، کمپنی کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا اور اس مواد سے نمٹنے کے طریقے سے اختلاف کیا۔دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فیس بک ہندوستان کو ”رسک کنٹری” کے طور پر دیکھتا ہے اور ”قابل اعتراض اظہار کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے آٹومیشن” کی ضرورت میں بنیادی زبانوں کے طور پر ہندی اور بنگالی کو درج کرتا ہے۔ اس کے باوجود اس کے پاس فیک معلومات کو روکنے کے لیے ضروری تعداد میں لوگ نہیں تھے۔ اے پی کو ایک بیان میں، فیس بک نے کہا کہ اس نے ”ہندی اور بنگالی سمیت مختلف زبانوں میں نفرت انگیز پیغامات کو تلاش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں 2021 میں لوگوں تک پہنچنے والے نفرت انگیز پیغامات کی تعداد نصف ہے۔ فیس بک کے ترجمان نے کہا ”دنیا بھر میں مسلمانوں جیسی پسماندہ کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا ہم اپنی پالیسیوں کو بہتر بنا رہے ہیں اور جیسا کہ یہ آن لائن اپنی شکل بدلتی ہے، ہم بھی اس عمل کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here