نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت کی مودی سرکار نے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بلانے کے بجائے پاکستانی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹی وی شوز میں مدعو کیا جائے۔ پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی کا فیصلہ انتہا پسند بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانی تجزیہ کار کی جانب سے تلخ حقائق بیان کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔