واشنگٹن (پاکستان نیوز)دنیا کے 11ممالک نے باضابطہ طور پر امریکی کرنسی کے استعمال سے انکار کر دیا ہے ، اور یہ ابھی شروعات ہے ، ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن کی ملک بدری ، ورلڈ ٹریڈ وار جیسے اقدامات ملک کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں ، امریکہ دنیا میں تنہا ہو رہا ہے ، دنیا بھر میں امریکہ کا اثرو رسوخ کم ہو رہا ہے ، امریکی ڈالر کی قدر میں نمایا ں کمی ہوئی ہے ، جبکہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔