دباؤ کے باوجود پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا: سید ضیا عباس

0
171

 

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان کے سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے حکومتی موقف کو پاکستانی عوام کے دل کی آواز قرار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں اسلام آباد کو بہت زیادہ عالمی دباؤ کا سامنا ہے، مگر پاکستان کو اسے ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے ملک میں مزید انتشار جنم لے گا۔سید ضیاء عباس نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی فیصلے سے قبل پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔مسلم لیگ کے سابق عہدیدار سید ضیا عباس کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے سے متعلق اسلام آباد پر پڑنے والے دباؤ کی بات ایک ایسے وقت سامنے آئی کہ جب پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس قسم کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کے حوالے سے اسلام آباد کے دو ٹوک موقف کا اظہار کر چکے ہیں۔عمران خان نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ رابطے یا تل ابیب کی کابینہ کے کسی وزیر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ہر طرح کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے دشمن کی سازش قرار دیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام، ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ رہے ہیں اور وہ فلسطینی قوم کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کرتے رہے گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here