نیویارک(پاکستان نیوز) معروف پاکستانی بزنس مین سید بابر علی کو امریکی اکیڈمی آف آرٹس اور سائنس میں شامل کرلیا گیا۔ سید بابر علی کو بزنس اور کارپوریٹ لیڈر شپ میں خدمات کی بناءپر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اور وہ ڈاکٹر عبدالسلام کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ سید بابر علی ایک صنعتکار اور کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان کی کئی مشہور کمپنیوں کی بنیاد رکھی ہے۔ امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے بھی امریکی اکیڈمی میں شمولیت پر سید بابر علی کو مبارکباد پیش کی ہے۔