سپریم کورٹ میں ری پبلکن کے نامزد ججز کی اکثریت ہے:ماہرین

0
112

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نتائج کو اس لیے متنازعہ بنا رہے ہیں تاکہ وہ اس کیس کو سپریم کورٹ میں لے کر جائیں ، سپریم کورٹ میں اس وقت ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ ججوں کی اکثریت ہے ، صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ سپریم کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے گی ، اگر ایسا ہوتا ہے کہ فیصلہ انصاف کے ترازوکے مطابق نہ ہوا تو پھر ملک ایک بڑے بحران میں داخل ہو جائے گا ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو خفیہ اداروں نے بتایا کہ اس بار بازی ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے لیکن وہ میں نہ مانوں پالیسی کے مطابق سب کچھ داﺅ پر لگانے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر چکے ہیں ، تجزیہ کار مائیکل ڈینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here