ڈیلا وئیر (پاکستان نیوز ) ڈیلا وئیر سے پہلی مسلم امریکن 27سالہ خاتون مدینہ ولسن اینٹن ، ڈیلا وئیر سٹیٹ اسمبلی کی اسمبلی وومین منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔26ویں سٹیٹ اوہاو ڈسٹرکٹ سے مدینہ 72فیصد ووٹوں کی بھاری اکثریت لے کر اسمبلی وومین منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔مدینہ ولسن ، یونیورسٹی آف ڈیلا وئیر میں پالیسی تجزیہ کار کے طور پر کام کرتی ہیں۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پراسمبلی وومین منتخب ہوئی ہیں۔مدینہ ولسن کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ان کے انتخاب سے حلقہ کے عوام نے یہ پیغام دیا ہے کہ لوگ ایک پروگریسو تبدیلی چاہتے ہیں۔مدینہ ولسن اینٹن ، نیوآرک (ڈیلا وئیر) میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ڈیلا وئیر سے بیچلر ڈگری حاصل کی اور اسی یونیورسٹی میں مختلف پوزیشن پر کام بھی کیا۔وہ ریاستی قانون ساز ادادوں میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔