امیگریشن کا پروسیسنگ فیس میں اضافہ

0
97

نیویارک (پاکستان نیوز) امیگریشن ادارے یو ایس سی آئی ایس نے فارم Iـ907، پریمیم پروسیسنگ کی درخواست کی فائلنگ فیس میں اضافے کا اعلان کر دیا، امیگریشن نے پریمیم پروسیسنگ فیس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے لیے پریمیم فیس کو دو سالہ بنیاد پر ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکٹ کی منظوری کے بعد تین سالوں تک ان فیسوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے بعد، DHS اب تمام اہل فارموں اور زمروں کے لیے پریمیم پروسیسنگ فیس USCIS چارجز میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ جون 2021 سے جون 2023 تک مہنگائی کے حوالے سے رقوم کو ایڈجسٹ کیا جا سکے،ایڈجسٹمنٹ کچھ پریمیم پروسیسنگ فیسوں کو $1,500 سے $1,685، $1,750 سے $1,965، اور $2,500 سے $2,805 تک بڑھا رہی ہے۔DHS پریمیم پروسیسنگ فیس میں اضافے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پریمیم پروسیسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here