بھارت؛ 33 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار

0
59

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت میں 33لاکھ سے زائد بچیغذائی قلت کاشکار ہیں ۔ ریاست مہاراشٹر، بہار اور گجرات جیسی ریاستیں اس حوالے سے سرفہرست ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 33لاکھ میں سے آدھے سے زائد شدید غذائی قلت کے زمرے میں آتے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی بھارتی وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے صحت اور غذائیت کا بحران بڑھ گیا ہے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ 17.76لاکھ بچے شدید جبکہ 15.46لاکھ درمیانے درجے کی غذائی قلت کاشکار ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here