34سالہ محمد ابراہیم کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں ، نہ ہی وہ کسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھتا ہے :پولیس
میلبورن (پاکستان نیوز) راکس برگ پارک کے رہائشی 34سالہ محمد ابراہیم نے چاقو کے وار سے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ، میلبورن سیکیورٹی فورسز نے واقعے کو دہشتگردی کی واردات قرار دینے سے انکار کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق ابراہیم کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق ہے اس لیے ہم اس واقعے کو ہرگز دہشتگردی یا جہاد سے نہیں جوڑ سکتے ہیں ، یہ وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں کہ ابراہیم نے دو خواتین کو آخر کیوں نشانہ بنایا ، اس کی وجوہات کی تھیں ، پولیس کے مطابق محمد ابراہیم نے شاید ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا ہے لیکن اس کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ واقعے کو کسی صورت بھی دہشتگردی سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی ابھی تک کسی دہشتگرد تنظیم نے واقعے کے حوالے سے اپنی کسی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔