اوورسیزپاکستانی؛رقوم بھیجنے کی رفتارمیں کمی

0
104

لاہور(پاکستان نیوز) بیرون ممالک پاکستانیوں نے ملک پیسے بھیجنے کی رفتار کم کر دی، رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ترسیلات زر کے حجم میں کمی ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.5ارب ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 7.8 فیصد کمی ہوئی، یہ کمی بڑی حد تک جولائی میں عید کے سبب کاروباری دنوں کی کم تعداد کی عکاس ہے جو 17 رہے، جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں کاروباری دنوں کی تعداد 22 دن اور جولائی 2021 میں 18 رہی تھی۔ جولائی 2022 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (580.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (456.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (411.7 ملین ڈالر254.3 ملین ڈالر) رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here