اسلام آباد (پاکستان نیوز) گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے سروے کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ان کی گھریلو مالی حالت گذشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں بد تر ہوئی ہے۔ سروے میں تین فیصد جواب دہندگان کے مطابق ان کے گھریلو حالات گذشتہ چھ ماہ کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، 28 فیصد جواب دہندگان کے مطابق ان کے گھریلو حالات گذشتہ چھ ماہ کے مقابلے میں کچھ بہتر ہیں ، 26 فیصد جواب دہندگان کے مطابق ان کے گھریلو حالات گذشتہ چھ ماہ کی طرح ہی ہےں۔ 30 فیصد کے مطابق حالات بدتر ہیں جبکہ 12 فیصد کے مطابق ان کے مالی حالات گذشتہ چھ ماہ کے مقابلے بہت بدتر ہیں۔ یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1634 مردو خواتین سے دسمبر 2020ءمیں کیا گیا۔